ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجرمانہ معاملے کی جانچ کے دوران غیر منقولہ جائیدا کو قرق نہیں کرسکتی پولیس: عدالت

مجرمانہ معاملے کی جانچ کے دوران غیر منقولہ جائیدا کو قرق نہیں کرسکتی پولیس: عدالت

Tue, 24 Sep 2019 19:35:04    S.O. News Service

نئی دہلی،24/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے منگل کو فیصلہ سنایا کہ پولیس کسی مجرمانہ معاملے کی جانچ کے دوران غیر منقولہ جائیدا کو قرق نہیں کر سکتی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 102 میں غیر قانونی املاک پر قبضہ اور قرق کرنے کا حق پولیس کو نہیں ہے۔بنچ کے لئے آرڈر پڑھنے والے جسٹس کھنہ نے کہا کہ یہ رضامندی سے لیا گیا فیصلہ ہے لیکن جسٹس گپتا نے کچھ اضافی وجوہات بتائے ہیں۔عدالت عظمی نے کسی معاملے کی فوجداری تحقیقات کے دوران کسی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کا پولیس کو حق دینے والی مجرمانہ عمل ہند کی دفعہ 102 کی تشریح کی۔اس سے پہلے بمبئی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ پولیس کو تفتیش کے دوران جائیداد ضبط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے مذکورہ فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔


Share: